لاہور: پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو جیل میں طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ میاں محمود الرشید کو پیٹ میں درد کی شکایت پر جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا سرجیکل یونٹ 3 کے سربراہ پروفیسر یاسین رفیع کل اپینڈکس کا آپریشن کریں گے۔ خیال رہے کہ میاں محمود الرشید 9 مئی کیس میں کیمپ جیل میں قید ہیں۔