ملتان : ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ،دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم سید علی مہدی شمسی،تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پروازنے کہا ہے کہ حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری رح کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اللہ کے ولیوں کے پیغام کو عام کیا جائے جنہوں نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی تبلیغ میں صرف کی اور اتحاد،اخوت،امن،رواداری کا درس دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کے 771 ویں تین روزہ سالانہ عرس مبارک کے پہلے روز غسل مبارک اور چادر پوشی کی تقریب کے دوران کیا جس میں مخدوم سید وسیم عباس شمسی،سید احمد رضا گردیزی،سید کوثر عباس شاہ،سید حسن عباس رضوی،اصغر علی ہاشمی قریشی،سید علی حیدر بخاری،سید اظہر عباس شاہ،فیاض خان،فراست حسین صدیقی،پیرحسن شمسی،سید عاصم عباس رضوی،نذیر خان،سید قیصر عباس مشہدی مرید حسین،مہر عاقل رضا،شہریارسمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سجادہ نشین مخدوم سید علی مہدی شمسی،سید طالب حسین پرواز نے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی،سلامتی اور امن و امان کے قیام کے قیام کے لیے اجتماعی دعا کرائی آج دوسرے روز بروز اتوار بھی سالانہ عرس مبارک کی تقریبات جاری رہیں گی جبکہ سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں ملتان سمیت دور دراز سے زائرین کی آ مد کا سلسلہ جاری رہا اور اس موقع پر مقامی تھانہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے