لاہور :  پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب بھر میں 7 ورکرز کنونشنزکا شیڈول جاری کردیا ہے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ہونیوالےشیڈول کے مطابق5 جون کو قصور میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا،8 جون کو گوجرانوالہ اور بہاولپور میں ،9 جون کو لاہور، ساہیوال، سیالکوٹ میں،15 جون کو سرگودھا میں ورکرز کنونشن ہو گا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی  نے 9 جون کو لاہور میں ورکرز کنونشن کے معاملے پر  ڈی سی لاہور کو درخواست دیدی۔درخواست صدر پی ٹی آئی لاہور چودھری اصغر گجر اور حافظ ذیشان رشید کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔