ملتان(صفدربخاری سے)جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی احتجاج مظاہرہ کیا گیا قیادت امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی،نائب امراء میاں آصف اخوانی خواجہ عاصم ریاض اور حافظ اسلم نے کی۔ جماعت اسلامی کسی صورت ظلم و بربرریت اور عالمی دہشتگردوں کی دہشت گردی کو قبول نہیں کرتی پاکستان کے حکمران ہوش کے ناخن لیں کم ازکم قائد اعظم علیہ رحمہ کے فرمودات کی تو قدر کرلیں انہوں نے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں فلسطین ایک ریاست ہے عالمی ادارے اسے تسلیم کریں امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی اور دیگر نے مظاہرہ سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل فلسطین میں مظالم ڈھا رہا ہے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔عالمی عدالت اسرائیل کو مظالم روکنے کا کہہ چکی لیکن اسرائیل پہلے سے بڑھ کر مظالم ڈھا رہا ہے۔ جماعت اسلامی حماس کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی میاں آصف اخوانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے بعد بھی اگر اقوام متحدہ خاموش رہتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اقوام متحدہ ایک ناکام ادارہ ہے۔ اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔