کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے  منعم ظفر کو امیرجماعت اسلامی کراچی مقرر کر دیا ہے۔ وہ جماعت اسلامی حلقہ کراچی کے 20ویں امیر ہیں۔ خیال رہے کہ حافظ نعیم الرحمان کے امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہونے کے بعد منعم ظفر کو عبوری امیر کراچی مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے جبکہ حکومت اور کےالیکٹرک کے شیطانی گٹھ جوڑ سے کراچی کے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ سندھ میں امن وامان کی خراب صورتحال ہے۔ اندرون سندھ صحافیوں کو حق کی آواز بلند کرنے پر قتل کیا جا رہا ہے، کراچی میں آئے روز فائرنگ کے واقعات میں شہریوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ منعم ظفر خان نے کہا حکومت قانون نافذ کرنے میں ناکام ہوثابت ہوئی ہے، انکا کہنا تھا کہ امتحانات میں بچے اذیت سے گزر رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا تھا 300 یونٹ تک بجلی مفت ہوگی، حکومت کا کےالیکٹرک کے ساتھ شیطانی گٹھ جوڑ ہے۔