اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بطور صدر مسلم لیگ(ن) انتخاب ملکی تعمیر و ترقی کیلئے نیک شگون ثابت ہو گا، نواز شریف ایک  مخلص، زیرک اور محب وطن سیاسی رہنما ہیں، نواز شریف کا بطور صدر ن لیگ انتخاب مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکنوں کا ان پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں مسلم لیگ (ن) مزید فعال ہو گی، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک کو ترقی و خوشحالی راہ گامزن کرے گی، نواز شریف نے ملکی مفادات کی خاطر کٹھن فیصلے کیے۔