ملتان : معروف سیاسی و سماجی شخصیت سرائیکستان نوجوان تحریک کے سرپرست اعلیٰ سید اسد عباس شاہ بخاری کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ چوک کمہارانوالہ میں شہداء پاک فوج ،شہداء پنجاب پولیس اور تمام ملکی اداروں کے شہداء کے لیے اجتماعی قرآن خوانی کروائی گی۔مولانا غدیر عباس شیرازی نے مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعا کروائی۔اس موقع پر متولی امام بارگاہ چوک کمہارانوالہ سید اسد عباس بخاری ،سید نوید عباس بخاری اور چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے بھی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج ،پولیس اور دیگر ملکی اداروں کے شہداء کی یاد میں دعائیہ پروگرام منعقد کرنے چاہیے اور ان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کیونکہ ان شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ملکی سلامتی ہے اور ہم سکون سے سوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج ،پنجاب پولیس اور دیگر ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں اور ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ،سید اسد عباس بخاری نے کہا کہ ہم ہر ماہ اپنی پاک فوج ،پنجاب پولیس اور دیگر سلامتی کے اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر ماہ اجتماعی قرآن خوانی اور لنگر کا اہتمام کریں گے۔دعا کے بعد تمام شرکاء کو لنگر کروایا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے سید اسد عباس بخاری نے خصوصی دعا کروائی ۔قرآن خوانی و دعا میں سید ناصر گردیزی ،سبطین خان،علی گیلانی ،تصور گردیزی،جمیل ہاشمی سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔