ملتان: سب سے پہلے پاکستان فورم کے مرکزی چیئرمین حمزہ شاہد خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کے بغیر خوشحالی ناممکن ہے اسی لیے ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل غریب عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے منتخب وفاقی و صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر انقلابی اقدامات کو یقینی بنائے پٹرولیم مصنوعات،گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے اور ماہ رمضان المبارک کی امد سے ایک ہفتہ قبل سستے رمضان بازار لگائے جائیں جہاں پر شہریوں کو سستے داموں اشیائے خوردونوش وصرف بآسانی میسر ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دفتر بوسن روڈ پر عوامی و سماجی کارکنوں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا حمزہ شاہد خانے مزید کہا کہ منتخب ہونے والے عوامی نمائندے ایوانوں میں سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی نے ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کر کے رکھ دیا ہے اس لیے اج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ سیاسی استحکام کو مضبوط اور معاشی استحکام کے لیے انقلابی کردار ادا کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن طبقات ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی امن سلامتی کے لیے متحد ہو جائیں اور تعلیم،صحت سمیت دیگر فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے ۔