راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے  کہاکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، ن لیگ ، ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی کے سوا تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے،جن کو لے کر آئے ہیں وہ سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں۔ عمران خان کا کہناتھا کہ میں بنی گالہ شفٹ نہیں ہورہا بلکہ  بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالہ لا رہے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا، دھاندلی زدہ انتخابات کا معیشت پر برا اثر پڑے گا،کہتا رہا کہ آزاد اور شفاف انتخابات واحد حل ہیں،دھاندلی کیخلاف آواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کررہے ہیں، منی لانڈرنگ سنڈیکیٹ کو لانے کی کوشش ہو رہی ہے،جیل میں کسی بھی اعلیٰ سرکاری عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔