دادو : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، الیکشن مکمل مسترد کرتے ہیں۔  دادو میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری جے یو آئی (ف) راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ فارم 45 میں کتاب 900 اور تیر 3، آر او کے فارم میں تیر 900 اور کتاب 3 ہو گئے۔ دھاندلی میں ملوث آر اوز اور ڈی آر اوز کو معطل کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام نتائج کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔