لاہور: نوازشریف اور آصف زرداری کی لاہور میں ملاقات جس کے دوران آئندہ حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے آصف زرداری سے ملاقات کے دوران تمام جماعتوں کو ساتھ شامل کرنے کی بات کی تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری حکومت سازی سے متعلق اپنی جماعت سے مشاورت کریں گے۔ نوازشریف نے بھی آزاد امیدواران سے بھی بات کرنے کی ذمہ داریاں لگائی ہیں۔ ملک ایسے حالات میں ہے کہ سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ کل پارٹی کی اہم میٹنگ ہے ، قیادت جو فیصلہ کرے گی وہی آئندہ لائحہ عمل ہو گا۔