ملتان: سینٸر سیاست دان این اے 175 کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ میرا مقصد تھانہ کچہری کی سیاست نہیں بلکہ حلقہ کے غریب عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے حلقہ کے عوام کے بھاری مینڈیٹ کا احترام کرتا ہوں اقدار کی سیاست کو ہمیشہ فروغ دیا حلقہ کی عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کر دیں گے انتقامی سیاست میرے منشور کا حصہ نہیں ہاشم خان چانڈیہ۔میاں اظفر علی سومرہ سمیت تمام کارکنان میرے دست و بازو ہیں جنہوں نے دن رات محنت کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قریبی ساتھیوں ہاشم خان چانڈیہ۔میاں اظفر علی سومرہ سے کی گئی ملاقات میں کیا جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ مزدور کا بیٹا ہوں اور مزدور کسان ہاری خواتین یوتھ طلبہ تاجر سمیت دیگر شعبہ ہاۓ سے وابستہ افراد کے مسائل زیادہ جانتا ہوں حلقہ کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا انہوں نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں بھی دیا تو تب بھی ان کے لیے ان کےمساٸل کے حل کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں کارکنان اور اہلیان علاقہ مسائل کی نشاندہی کریں ان کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کریں گے۔