مظفر گڑھ : مظفر گڑھ کے حلقے این اے 175 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جمشید دستی کامیاب ہوگئے ہیں۔  نشر ہونیوالے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جمشید دستی نے113253 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار مہر ارشاد احمد خان نے71997 ووٹ حاصل کیے۔