کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان کےسینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار5سال بعد اسمبلی میں قدم رکھیں گے، انہوں نے این اے 244 سے جیت اپنے نام کرلی ہے۔ کراچی ویسٹ 1 کے تمام 129 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار 20048 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر 14073 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔