ملتان(صفدربخاری سے) سابق وزیراعظم این اے 148 کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ 36 سال سے وفاداری نبھاتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہا ہوں اور میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں مد مقابل سے پوچھیں کہ اس نے کئی پارٹیاں بدل کر کس کے ساتھ وفاداری کی کینٹ ایریا کی تاجر برادری اور اہلیان علاقہ کی پہلے بھی خدمت کی اب بھی موقع ملا تو ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا محمد خانی اور ان کے صاحب زادے محمد بلال خانی پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں جن کی پارٹی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا محمد خانی کا کینٹ ایریا کے 20 بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا اعلان خوش ائند اقدام ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ملتان کینٹ میں سابق وائس چیئرمین کینٹونمنٹ بورڈ ملک خان المعروف ملک خانی کی جانب سے منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کینٹ ایریا کے مستحق خواتین کو بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی شامل کریں گے مجھے نوکریاں دینے کی سزا دی گئی اب بھی موقع ملا تو نوکریاں دوں گا اور یہ جرم بار بار کرتا رہوں گا اور وفاقی حکومت سے کنٹونمنٹ بورڈ کے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز بھی جاری کرائیں گے صوبائی حلقہ 214 کے امیدوار بیرسٹر سید مدثر شاہ نے کہا کہ میرے والد سید ناظم حسین شاہ نے اپنی زندگی کا پہلا الیکشن کینٹ سے لڑا اور میں بھی یہیں سے الیکشن میں حصہ لینے کا اغاز کر رہا ہوں کینٹ پہلے بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا اورآج بھی گڑھ ہے 8 فروری کو تیروں کی بارش ہو گی باگڑ بلوں کی نہیں کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے سابق صدر محمد خان خانی۔ممبر کنٹونمنٹ بورڈمحمد بلال خانی نے کہا کہ آج اہلیان حلقہ کی عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ سید یوسف رضا گیلانی اور بیرسٹر سید مدثر شاہ کو اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کرائیں جنہوں نے اقتدار میں رہ کر اور اقتدار سے باہر رہ کر بھی عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں ہم توقع رکھتے ہیں کہ سید یوسف رضا گیلانی اور بیرسٹر سید مدثر شاہ کامیاب ہو کر کینٹ علاقہ کے تاجر برادری کے مسائل کے کنٹونمنٹ بورڈ کے ترقیاتی کاموں کے لیے وفاقی فنڈز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کینٹ کی مستحق خواتین کے لیے بھی اجراء کرائیں گے اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ اس موقع پر محمد خانی نے کینٹ ایریا کے بے روزگار نوجوانوں کو 20 نوکریاں دینے کا بھی اعلان کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر غضنفرملک نے سر انجام دیے جبکہ تلاوت پاک کی سعادت قاری عصمت اللہ اور ہدیہ نعت محمد زوہیب قادری نے حاصل کی جلسہ میں ملک رنگ علی عوان،ملک زاہد عوان،خواجہ معظم وحید،ملک عمر اعوان، عمران مقبول گیلانی،اعجاز کریم،ظفر اقبال خان،سید مشتاق شاہ مشہدی،شیخ محمد شفیق،قلب عابد،ملک اسد،ملک ابراہیم،خواجہ دلشاد،سید کرار شاہ بخاری، سجاد بھٹی، صدیق تھہیم،چوہدری منیب انور،پیر سید طیب سلطان بخاری،سعید مونی،کاشف وارثی،ہاشم خان بابر،اختر حسین،سلیم شہزاد،مرزا نعیم بیگ،چوہدری محمد یسین،ملک اللہ بخش بھٹہ،رئیس قریشی،خواجہ عمران،اختر حسین،ملک ربنواز ورک،مظفر حسین قریشی،تنویر گیلانی،خلیل بھٹی،ظفر بھٹہ،عمران سمرا،مقصود بھائی سمیت ہزاروں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ میں نے پہلا الیکشن کینٹ کے علاقہ میں 1988 میں میاں نواز شریف کے مقابلے میں لڑا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا اور اج بھی اہلیان علاقہ سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ اٹھ فروری کو ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے دریں اثناء سید یوسف رضا گیلانی اور برسٹر سید مدثر شاہ کا جلسہ گاہ میں امد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔