ملتان(صفدربخاری سے) 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملتان سمیت ملک بھر میں سرپرائز دے گی اور ملک کے کونے کونے میں تیروں کی بارش ھوگی جبکہ 8 فروری سے پہلے ہی سوتری وٹ کی عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے کیونکہ سوتری وٹ ھمیشہ سے پیپلز پارٹی کا قلعہ رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این۔اے 150 کے امیدوار رانا محمود الحسن، صوبائی اسمبلی حلقہ 218 کے امیدوار رانا سجاد اور صوبائی اسمبلی حلقہ 217 کے امیدوار ملک رضوان عابد تھہیم نے یونین کونسل 31 محلہ سوتری وٹ چوک مرحوم مشتاق حسین بلوچ (سابق نائب صدر پیپلز پارٹی ملتان شہر) کی رھائشگاہ پر نمبردار حاجی طاھر حسین بلوچ، میاں اخلاق قریشی، علی مشتاق بلوچ، ملک فیاض کمبوہ کی جانب سے منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ کامیاب ہو کر تمام عوامی و علاقائی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور عوامی خدمت کیلئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے جبکہ خطہ جنوبی پنجاب کی تمام محرومیوں کا ازالہ علیحدہ صوبے کے قیام کے بغیر کسی طور ممکن نہیں، اپنے بچوں کے روشن مستقبل، تخت لاہور سے آزادی اور علیحدہ صوبہ کے قیام کی جنگ علیحدہ صوبہ حاصل کرنے تک لڑتے رہیں گے، اس موقع پر میزبان نمبردار حاجی طاھر بلوچ، سابق نائب ناظم میاں اخلاق قریشی، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈسٹرکٹ رئیس الدین قریشی، علی مشتاق بلوچ، سابق ناظم رانا نعیم، زونل سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی ملک عمران جاوید سمرا، ضلعی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن محمد علی نومی بھٹہ، صدر پیپلز پارٹی یونین کونسل 31 ملک فیاض کمبوہ، سید پیر آغا شاہ، طاھر چوھدری ایڈووکیٹ، غلام عباس روہیلا، تاجر رہنما زاھد محمود صدیقی، نائب صدور پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ 217 سید عالم زیدی، صبغت اللہ فاروقی سمیت ارشاد حسین، جنید قریشی، ملک فیاض، خالد تھہیم، رانا سلطان ڈپٹی جنرل سیکرٹری صوبائی حلقہ 217 شفیق روہیلہ اور عمر حفیظ خان ملیزئی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قوم و ملک کا روشن مستقبل ھیں اور وہ عوام کے حقیقی نجات دہندہ ثابت ھونگے جبکہ عوام کی تمام تر امیدیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وابسطہ ھیں اور وہ نوجوانوں کی امیدوں کا محور بن چکے ہیں، 8 فروری کو انشاءاللہ ہر جگہ ٹھپے پہ ٹھپہ تیر پہ ٹھپہ لگے گا، تقریب میں سابق کونسلر ملک عابد تھہیم، اسد ممتاز سیال، حیدر چوھان، حاجی فیاض بھٹی، رانا اسلم، اعجاز بھٹی، سکندر بلوچ، حیدر بلوچ، نواز بھٹی، علی ایوب انصاری، خضرحیات، غلام عباس، زین اخلاق قریشی و دیگر پارٹی کارکنان سمیت سینکڑوں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔