اسلام آباد:  8فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 88امیدواروں کی موت ہو چکی ہے۔  الیکشن سے قبل جاں بحق ہونے والے امیدواروں میں 9قومی اسمبلی اور 79صوبائی اسمبلیوں کے مختلف حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔ افسوسناک صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی طرف سے تین حلقوں این اے 8باجوڑ، پی کے 22اور پی کے 91کوہاٹ میں الیکشن ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ این اے 8باجوڑ میں الیکشن پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔ دیگر 85حلقوں میں انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ان حلقوں کے جاں بحق ہونے والے 85امیدواروں کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔