ملتان :  این اے 149 میں کچھ امیدوار پیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں اور ووٹرز کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔چونگی نمبر نو پر ایک صوبائی امیدوار کی کوٹھی پر ہر رات لوگوں کو لفافے تقسیم کیے جارہے ہیں اور ان سے حلف لیے جارہے ہیں۔ حلقہ این اے 149 کا ایک اور آزاد امیدوار بھی لوگوں کو پیسے دے کر ووٹ لینے کی کوشش کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس پر فوری نوٹس لے کر ان کو نااہل کرے ۔یہ باتیں امیدوار این اے 149 و چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے اپنے بیان میں کیں ۔انہوں نے کہا کہ بھتہ خور اور سرمایہ دار جتنے مرضی حربے استعمال کر لیں لوگ ان کو ووٹ نہیں دیں گے اور آٹھ فروری کو کوئی ان کو شکست سے نہیں بچا سکتا ۔مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ میں ہر وقت ملتان میں موجود ہوں اور ہر شخص کے جائز مسئلے کو حل کروانے کے لیے حاضر ہوں اس لیے لوگ مجھے ووٹ دیں اور حقہ پر مہر لگائیں