ملتان(صفدربخاری سے) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد علی کی اچانک ملتان آمد نجی مصروفیات کے بعد روڈ چیکنگ پر مامور انسپکٹرز و کانسٹیبلز سے ٹوکن نادہندہ و غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی چیکنگ بارے تبادلہ خیال کیا بعد ازاں مقامی ہوٹل میں سینئر ٹیکسیشن افسران سے ملاقات کے دوران ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد علی نے کہا کہ موٹر برانچ کے علاوہ پراپرٹی سمیت دیگر شعبہ جات کے ٹیکس اہداف کی ریکوری تسلی بخش ہے تاہم اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چاروں زون کے ای ٹی اوز دلجمعی سے ٹیکس ریکوری پر توجہ مرکوز کریں اس دوران انہوں نے ای ٹی او موٹر رجسٹریشن اتھارٹی جام ارشد کی سرزش کرتے ہوئے موٹر برانچ کے لیئے مقررہ اہداف کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر ایڈمن خالد حسین قصوری، سینئر ٹیکسیشن آفیسرز عبدالمجید قریشی، شیخ محمد عارف، انسپکٹرز ریحان فاروق جاٹ، عارف نیازی، آصف وقاص اور حسن عباس بھی موجود تھے،