ملتان : سالٹ ویسٹ منیجمنٹ ملتان کے کلین ملتان کے دعوے دھرے کےدھرے رہ گے یہ گندگی کے ڈھیر صادق کی ٹالی عقب نشاط سکول کچہری روڈ گلی رانا محمود والی اسکا منہ بولتا ثبوت ھے ان خیالات کا اظہارمیاں امتیاز احمد شیخ مرکزی چیئرمین نیشل تاجر اتحاد نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  انہوں نے  کہا کہ پورے ملتان شہرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں متعلقہ ادارے کے اہکاروں سے گندگی اٹھانے کا کہا جائے تو بد تمیزی سے بات کرتےہیں یا پھر چائے پانی کے نام پر ڈیمانڈ کرتے ہیں  جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے بہت سی بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ میاں امتیاز احمد شیخ نے سالٹ ویسٹ منجیمنٹ ملتان کے حکام سے گزارش کی ھے کہ  دفتروں میں بیٹھے رہنے سے مسائل حل نہیں ہوتے اگر دو دن میں گندگی کا ڈھیر نہ اٹھایا گیا تو اہل علاقہ دفتر کا گھراو کرنے پر مجبور ہو جائیں گے