اسلام آباد : الیکشن کمیشن  نے نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھ کرتمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مراسلے  میں کہا گیا کہ  ایک سیاسی جماعت نے لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا ہے،سیاسی جماعت نے کمیشن کے سامنے کہا کہ نگران حکومتیں لیول پلینگ فیلڈ مہیا نہیں کر رہیں، جس سے ان کی مہم اور ووٹرز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ کیا،کمیشن کو سیاسی جماعت نے برابری کی بنیاد پر الیکشن مہم چلانے دینے کا کہا ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ آئین و قانون کے تحت نگران حکومتوں کی ذمہ دای ہے کہ وہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں، چیف سیکرٹریز ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو لیول پلینگ فیلڈ سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیں۔