میاں نواز شریف پر قوم اعتماد کرتی ہے،مخالفین اپنی تمام کوششوں میں ناکام ہوں گے: چوہدری زاہد مسعود
ملتان (صفدربخاری سے) مسلم لیگ ن کے رہنما و سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان اور حلقے کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے چوہدری زاہد مسعود نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو ایک بار پھر پی پی 215 سے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے لئے درخواست دے دی ہے ۔اہلیان حلقہ کا کہنا ہے کہ چوہدری زاہد مسعود نے اس حلقے میں ذاتی دلچسپی سے لوگوں کے کام کرائے ہیں اور سخت محنت وجانفشانی سے لوگوں کے مسائل سنے ہیں اور انہیں حل کیا ہے۔اس موقع پر چوہدری زاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف پر قوم اعتماد کرتی ہے اور ہم نے اس اعتماد کو قائم رکھنا ہے اس سلسلے میں ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کے بروئے کار لاکر حلقے کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔مخالفین اپنی تمام کوششوں میں ناکام ہوں گے کیونکہ میاں نواز شریف نے جمہوریت کو نئی زندگی دینے کیلئے اپنی زندگی وقف کی ہے ۔ ہم پر قیادت جو بھی ذمہ داری ڈالے گی اسے پوراکرنے کیلئے لگن کے ساتھ کام کریں گے اور ان شاء اللہ پی پی 215 کو ایک مثالی حلقہ بنائیں گے۔