رپورٹ : سلمیٰ ثمن راؤ

یہ اور بات کہ آندھی ہمارے بس میں نہیں۔۔۔۔۔۔
مگر چراغ جلانا تو اختیار میں ہے۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ۔۔
آگیگا مہتمم اور پنجاب پروفیسر و لیکچرر تنظیم کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر طارق کلیم، رحمٰن باجوہ اور دیگر معزز اساتذہ کی سرکاری ملازمین کے حق میں آواز بلند کرنے کی پاداش میں غیر آئینی گر فتاری پر پرنسپل پروفیسر انجم آصف کی قیادت میں اپنے مطالبات لیو ان کیشمنٹ ،گریجویٹی اور پینشن قوانین میں ظالمانہ ترامیم کی مخالفت میں ایک ریلی منظم کی گئی اور دھرنا دیا گیا۔ جس میں اساتذہ نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔اس میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔تدریسی فعالیت کو روک دیا گیا اور احتجاجاً بازو پر سیاہ پٹیاں باندھی گئیں ۔ اور قائدین کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
آگیگا پلیٹ فارم پر تمام سرکاری ملازمین کا یہ اتحاد اپنے مطالبات کی منظوری تک انشاء اللہ جاری رہے گا اور حکومتی ظالمانہ اور غیر مساویانہ پالیسیوں کے خلاف موقف قائم رکھیں گے