ملتان(صفدربخاری سے) مرکزی رہنماءپاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے سابق چئیرمین یونین کونسل 120 کوٹ رب نوا ز و امیدوار پی پی 218اللہ دتہ خان کھیڑا اور ان کے صاحبزادے اسد اللہ خان کھیڑا نے ملاقات کی.اسد اللہ خان کھیڑا کا شمار حمزہ شہباز شریف کے قریبی اور درینہ ساتھیوں میں ہوتا ہے ،ملاقات میں ملتان کی سیاست کے بارے میں تفصیلَ بات چیت ہوئی اور میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی جس میں بہت اہم فیصلے کیے گئے اور اللہ دتہ خان کھیڑا صاحب کو پی پی 218 کے حوالے سے بہت اہم ٹاسک دیے گئے-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اللہ دتہ خان کھیڑا کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے انشااللہ پی پی 218 کی سیٹ بھاری اکثریت سے جیت کر قائدین کو تحفہ دوں گا۔ پی پی 218 میںاللہ دتہ خان کھیڑا مضبوط امیدوار ہیں اور حلقہ میں بڑا سیاسی اثرو رسوخ رکھتے ہیں۔عام انتخابات کے حوالے سے بھی اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے ان کے مدمقابل امیدواروں کی نیندیں ختم ہوئی ہوئی ہیں۔