ملتان : ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کےزیراہتمام صارف حقوق اور قانون بارے تربیتی نشست کےدوران خطاب کرتے ہوئے ماہرتعلیم سیداویس جعفری، ثاقف راحیل خان ، نان آفیشل ممبران کنزیومر پروٹیکشن کونسل غضنفر ملک ، کلب عابد خان ، خواجہ دلشاد احمد اور سیف اللہ ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا صارف شہریوں کے حقوقِ اور قانون کا احترام ہم پر لازم ہے غیرمیعاری اور دونمبر اشیاء فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف ہم سب کو یک جان ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا صارف شہری فوری دادرسی کے لیے کنزیوم عدالت یا کونسل سے رجوع کریں اور معاشرے کی شعوری آگاہی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔