ملتان (صفدربخاری سے) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل کراچی سمیت ملک بھر میں صاف و شفاف انداز میں حلقہ بندیاں کرائی جائیں نگران حکومت کا ہفتہ وار پٹرولیم مصنوعات اور بجلی بم گرانا غریب قوم کو خود کشیوں پر مجبور کرنے کے مترادف ہیں بھوک و افلاس اور بیروزگاری سے تنگ نوجوان سٹریٹ کرائم کا شکار ہو رہے ہیں غریب قوم میں اتنی سکت نہیں کہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ بھرے یا بھاری بھرکم یوٹیلیٹی بلز بھرے اس وقت صورتحال یہ ہے آ ٹا،گھی،چینی،مصالحہ جات،سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سفید پوش طبقہ کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے لیکن ہر ہفتے پٹرولیم مصنوعات ،بجلی،گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کرکے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے اسی لیے ایوانوں میں بیٹھے حکمران عوام کش پالیسیوں کے فیصلے کرنے کی بجائے بروقت عام انتخابات کرائیں لیکن پہلے کراچی سمیت ملک بھر میں صاف و شفاف انداز میں حلقہ بندیاں کرائی جائیں سیاسی استحکام کے باعث ہی معاشی استحکام ممکن ہے اور اب عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کو کامیاب کرائے کیونکہ ایم کیو ایم پاکستان ہی واحد جمہوری عوامی اور سیاسی جماعت ہے جو ملک وقوم کو حقیقی معنوں میں مہنگائی کی چکی میں پسی عوام اور بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے