بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر انسان پریشان ہے، مہنگائی کے خلاف آپریشن کی پرزور حمایت کرتے ہیں: کلب عابد خان
ملتان (صفدربخاری سے) مرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ کے عہدے دار کلب عابد خان و سابق ممبر کینٹونمنٹ بورڈ ملتان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر انسان پریشان ہے تو حالیہ دنوں میں جو مہنگائی کے خلاف اپریشن ہوا ہے ہم اس کی پرزور حمایت کرتے ہیں کہ جس کی وجہ سے بجلی چوروں کے خلاف بھی کاروائیاں کی جا رہی ہیں اور چینی شوگر مافیا کے خلاف بھی ہاتھ ڈالا گیا ہے جس سے چینی جو کہ 220 پر چلی گئی تھی ابھی کم ہو کر 160 پر اگئی ہے اسی طرح بجلی چوروں کے خلاف بھی آپریشن کیے جا رہے ہیں تو اس سے ہم بڑے مطمئن ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے آپریشن جاری رکھیں تاکہ ملک میں مہنگائی کم ہو اور اس حکومت کا یہ بھی ایک کریڈٹ ہے کہ انہوں نے ڈالرمافیا کے اوپر ہاتھ ڈالا جس کی وجہ سے ڈالر بھی کافی نیچے آیا ہے ڈالر نیچے آنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی مزید کم ہوں گی۔ اسی طرح کھاد مافیا پر بھی ہاتھ ڈالا گیا ہے جنہوں نے وافر مقدار میں سٹاک کر لی تھی ان پر ہاتھ ڈالنے کی وجہ سے دوبارہ کھاد کی جو قیمتیں ہیں وہ بہت کم ہو گئی ہیں اس سے عام کسان کو فائدہ ہوگا