فورٹ عباس  سے عاشق علی جوئیہ کی  رپورٹ کے مطابق۔ جوئیہ ہیومن ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے بانی و مرکزی صدر جناب صفدر سعید جوئیہ کے دو روزہ دورہ فورٹ عباس میں کیا گیا،وعدہ وفاہو گیا اور چک 259 میں فلٹر پلانٹ کی تنصیب کے لیے بورنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،اور انشااللہ اسی ہفتے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا کام مکمل ہو جائے گا ،جس پر اہلیانِ چک 259 نے جوئیہ قوم کے بزرگ سرپرست اعلیٰ جناب، افتخار احمد خاں جوئیہ,محمد صفدر سعید جوئیہ اور، لال خاں جودھیانہ کا شُکریہ ادا کیا ہے،جوئیہ ہیومن ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے ممبران اور مقامی امام مسجد ودیگر احباب نے دعا کے بعد بور کا کام شروع کروایا، قابلِ قدر بات یہ ہے، کہ سابقہ کونسلر جناب اجمل خاں ملکؒ نے اپنی ذاتی زمین میں سے پانچ مرلہ کا رقبہ  ،جوئیہ ہیومن ڈویلپمنٹ کو بطور عطیہ دیا ہے،جس پر جوئیہ ہیومن ڈویلپمنٹ فاونڈیشن تنظیم کی طرف سے واٹرفلٹریشن پلانٹس لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے،