ملتان میں پہلی بار تین روزہ 12ویں بائی اینول فالج کانفرنس،،، ملکی و غیر ملکی ماہرین کی بھرپور شرکت

ملتان : پہلی بارتین روزہ فالج بارہویں بائی اینول سٹروک کانفرنس منعقد ہوئی۔ہر دوسال بعد منعقد ہونے والی قومی فالج کانفرنس اس سال اولیا کرام اور ثقافت کے شہر ملتان میں منعقد ہوئی جہاں پاکستان اور دنیا بھر سے فالج کے ماہر ڈاکٹرز،پروفیسر ز اور ری سرچرز نے
بھر پور شرکت اس میں فالج جیسی مہلک بیماری کی وجوہات میں شوگر،بلڈ پریشر،غذااورروز مرہ
زندگی اور ورزش کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جارہاہے اس کی سرپرستی پاکستان فالج سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک،چیئرمین آرگنائزیشن کمیٹی ڈاکٹر شعیب لقمان،چیئرمین پروفیسر وزیر علی خان اور سیکرٹریآرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر صہیب حسن ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقامی اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کر کے اپنی تحقیق اور مقالہ جات پیش کیے۔ ماہرین نے فالج کے متعلق آگاہی بڑھانے پر مفصل گفتگو کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مناسب احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج معذوری سے بچا سکتا ہے۔ فالج کے علاج میں جدت اور عالمی معیار کے فالج کے ادارہ بنانے پر زور دیا گیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد قابلِ ستائش اور فالج کے مریضوں کے لیے خوش آئند ہے مقررین نے مزید کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد فالج کے مریضوں کی جلد تشخیص اور بروقت علاج ہے ساتھ ہی معاشرے کے لوگوں،سکولز اور کالجز کے طلبہ میں آگاہی پر زور دیا جا رہا ہے اس طرح سب کی مشترکہ کوششوں سے اس موذی اور معذور کردینے والی بیماری سے نپٹا جا سکتا ہے۔






































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 587
This Month : 4092
This Year : 32520
Total Visit : 89309
Hits Today : 539
Total Hits : 217424
Who's Online : 3



























