کوئٹہ: مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے مقام پر ٹریک پر دھماکا ہو گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سبی میں بھی جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے سے بال بال بچی تھی۔